سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ضمانت بعد از گرفتار کی درخواست منظور کرلی گئی۔
سیشن کورٹ مردان کے مجسٹریٹ عادل مثل نے اسد قیصر کی بعد از گرفتار کی درخواست ضمانت منظور کی۔
واضح رہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کو 9 مئی واقعات کے مقدمے میں 4 دسمبر کو مردان جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
دو روز قبل پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کو موجودہ درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت عالیہ نے گزشتہ سماعت میں اسد قیصر کی باربار گرفتاری پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔