پشاور: تھانہ سرائے نورنگ کی حدود تختی خیل میں نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
اہلیان تختی خیل نے واقعے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔