تازہ تر ین

مردم شماری کی ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار قبضے حیرت انگیر چیزیں بر آمد….

لاہور (کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقہ میں مردم شماری ٹیم کی ویڈیو بنانے والا مشکوک شخص گرفتار،ملزم کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گلبرگ کے علاقہ میں مردم شماری کی ٹیم کو فالو کرنے اور ویڈیو بنانے والے دانش جمیل عرف جلیل احمد کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ملزم کے قبضہ سے مذہبی کتابیں اور ڈائری وغیرہ برآمدہوئی ہیں جن پر ہندی زبان میں کچھ تحریر ہے جس کے ترجمہ کیلئے ماہرین سے رابطہ کیا جارہا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سات سے آٹھ مرتبہ انڈیا جاچکا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے مطابق اس کے والدین کا تعلق انڈیا سے ہے ۔ملزم سے متعلق ایف آئی اے اورانٹیلی جنس اداروں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ تفتیش میں کوئی کوتاہی نہ رہ جائے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain