کراچی(ویب ڈیسک)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ(پی ٹی وی) پشاور کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پی ٹی وی کے ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے موٹر سائیکل قرضہ اسکیم شروع کی جائے گی جبکہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک موٹر سائیکل کی خریداری کیلئے قرضہ فراہم کرے گا۔ملازمین کے پاس ادائیگی کا طریقہ کار منتخب کرنے کی سہولت بھی موجود ہوگی جس کے تحت وہ ایک سے تین سال کے درمیان ادائیگی کرسکیں گے اور انہیں اضافی فنانسنگ کی سہولت بھی حاصل ہوگی ۔ خوشحالی بینک سے اشتراک کے موقع پر پی ٹی وی پشاور کے جنرل منیجر مرزا امجد جاوید نے کہا،” تفویض کردہ قرضے کی حد 150,000روپے ہے اوراس اقدام کا مقصد ملازمین کو ادائیگی کی بہترین سہولت فراہم کرنا ہے اور یہ اشتراک دونوں اداروں کے درمیان مستقبل کے پروگراموں کیلئے بھی مفید ثابت ہوگا۔
