خواب میں اگر رونا چیخ و پکار کے ساتھ ہو یا تھپڑ مارنے کی وجہ سے ہویا سیاہ لباس پہننے کے ساتھ ہو یا گریبان چاک کرنے کے ساتھ ہو تو یہ رنج و غم کی دلیل ہے، اور اگر رونا خدا کی وجہ سے ہو یا قرآن کریم کی سماعت کی وجہ سے ہو یا کسی سابقہ گناہ پر ندامت اور شرمندگی کی وجہ سے ہو یہ سب فرحت و مسرت اور حزن وملال کے زوال کی نشانی ہے۔ نیز حثیت الہٰیہ (اﷲ تعالیٰ سے ڈرنے) پر دلیل ہے۔ یا پھر اس شخص کے لئے بارش کے نزول پر دلیل ہے جو ہارش کا شدید محتاج ہو، اور کبھی ایسا رونا عمر کی درازی اور کبھی توھید کے عقیدہ میں زیادتی پر ہوتا ہے جبکہ اﷲ تعالیٰ کا ذکر یا اس کی تسبیھ یا تہلیل(لا الہ الا اﷲ کہنا) کی گئی ہو۔
خواب میں رونا، چیخناکس خبر کی علامت, دیکھئے دلچسپ تعبیر
