تازہ تر ین

چُھپ چُھپ کر نہ کھیلے، سامنے آئے….سیاسی رہنما کا حکومت کو کرارا جواب

لاہور(ویب ڈیسک)پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے حسین حقانی کے پاس امریکی ویزوں کے لیے خصوصی اجازت نامے کو سازش قرار دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دورا ن ان کا کہنا تھا کہ یہ مفروضے پر مبنی باتیں ہیں پیپلز پارٹی کو مشکوک بنایا جارہا ہے۔ حکومت ہماری جماعت پر غداری کا ٹھپہ لگا کر جان چھڑالے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا سوال یہ ہے حکومت اسٹوریز کیوں لیک کروا رہی ہے؟ چھپ چھپ کر کھیلنے سے بہتر ہے حکومت کمیشن بنا کر آگے بڑھے۔ دوسری جانب ترجمان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے بنیادی سوال یہ نہیں کہ گیلانی نے خط لکھا یا نہیں بلکہ یہ ہے کہ اسامہ بن لادن یہاں کیسے آیا؟ اس کے علاوہ شمسی ایئر بیس سے جو امریکی ڈرون اڑاتے تھے ان کو ویزے کس نے دیئے، سب کی تحقیقات ہونی چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain