ملکوال (خصوصی رپورٹ) پولیس کانسٹیبل کے قتل کیس میں اشتہاری ملزم کو سات سال کے بعد لاہور کی اہم شخصیت کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے لاہور کی ایک اہم شخصیت کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2010ءمیں تھانہ ملکوال کے کانٹسیبل ملک سخاوت کو میانہ گوندل میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
