Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر ایرانی حملہ
    • اردن کے ایئربیس پر ایران کا امریکی جنگی طیاروں پر حملہ
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قطر کے ساتھ بڑا معاہدہ, عمران خان مخالفت میں اُٹھ کھڑے ہوئے

    By Daily Khabrainمارچ 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پورٹ قاسم ایل این جی معاہدے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطوط دینے والے قطری شہزادے کو قواعد وضوابط پورے کئے بغیر ہی 200ارب روپے کا منصوبہ دیدیا گیا ، نواز شریف کےلئے منی لانڈرنگ کرنے والے شخص کو نیشنل بینک کا سربراہ بنا دیا گیا ہے اور اسی بینک سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور داماد نے کروڑوں روپے کے قرضے لے رکھے ہیں،حسین حقانی، میمو گیٹ اور ڈان لیکس ایک ہی طرح کے معاملات ہیں جس میں حکمران خفیہ طور پر دوسرے ممالک کو اپنی فوج کے خلاف پیغامات بھجواتے ہیں ، امید ہے پانامہ کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے آ جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے لاہور آمد کے بعد اولڈ ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے اور میرا ایمان ہے کہ ہم جس نئے پاکستان کا خواب دیکھ رہے ہیں یہ فیصلہ اس کی بنیاد بنے گااور پاکستان میں ایک نیا دور شروع ہوگا۔ تاریخ میں ہمارے انصاف کے نظام نے کبھی بھی طاقتور کا احتساب نہیں کیا لیکن پہلی مرتبہ ایک طاقور شخص کی تلاشی لی گئی ہے ۔ ججز اس کیس کا فیصلہ کر چکے ہیں اور ہمیں نہیں پتہ کہ کیا فیصلہ آئے گا لیکن جس طرح عدالت کے اندر چیزیں سامنے آئی ہیں اس کی وجہ سے ہمارے ادارے ایکسپوز ہو گئے ہیں اور فیصلے میں ان اداروں کے حوالے سے لازمی کمنٹس ہوں گے جو دوران سماعت بھی سامنے آئے ہیں۔ اگر ہمارے ادارے کام کر رہے ہوتے تو یہ کیس سپریم کورٹ میں نہیں جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان یہ سب سمجھ رہا تھاکہ قطری خط IاورIIانہیں منی لانڈرنگ سے بچا لے گا جس طرح ہیلی کاپٹر کیس میں بھی ایک قطری خط نے انہیں بچا لیا تھا ۔ اب پاکستان میں ہر طبقے کو معلوم ہو گیا ہے کہ قطری خطوط اصل میں منی لانڈرنگ کو چھپانے کے لئے تھے کیونکہ اصل حقیقت اسحاق ڈار مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان حلفی میں بتا چکے ہیں ۔ خطوط سے حکمرانوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ قطری شہزادہ 25سال سے ان کا پارٹنر ہے اور اب اسے پورٹ قاسم ایل این جی کا 200ارب کا معاہدہ بغیر کسی ٹینڈر اور بولی کے دیدیا گیا ہے یہ کرپشن نہیں تو اور کیا ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار لکھ چکے ہیں کہ سعید احمد شریف خاندان کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں اور اب انہیں نیشنل بینک کا سربراہ بنا دیا گیا ہے، اس میں گورنراسٹیٹ بینک بھی ملوث ہیں ۔ اسی بینک سے حمزہ شہباز شریف نے اپنی شوگر مل کے لئے کروڑوں روپے کے قرضے لے رکھے ہیں جبکہ شہباز شریف کے داماد نے بھی قرضے لئے ہوئے ہیں اور اسی بینک میں بطور سربراہ منی لانڈرنگ کرنے والے اپنے آدمی کو بٹھا دیا گیا ہے ، اگر دنیا کے کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو سب سیدھے جیل جاتے لیکن یہاں ایک مافیا بیٹھا ہوا ہے ، یہ اقتدار میں پیسہ بنانے کے لئے آتے ہیں اور اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا گیا ہے ، یہ اداروں میں اپنے لوگوں کو لگاتے ہیں اور ان کے ذریعے اداروں کو لوٹتے ہیں ، ان کے بچے ، جائیدادیں اور کاروبار باہر ہیں ، پھر کہتے ہیں ہمارے بچے بہت ذہین ہیں اور کام کئے بغیر ہی ارب پتی ہو گئے ہیں بلکہ ان کے بچوں کے بچے بھی اربوں پتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ہے کہ ہر سال 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کی جاتی ہے اگر یہ سلسلہ نہ ہو تو ہمیں آئی ایم ایف سمیت کسی سے قرض لینے کی ضرورت نہ رہے ، ہم اس رقم سے غربت ختم کر سکتے ہیں ،روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں انفراسٹر اکچر بنایا جا سکتا ہے ، ملک قرض میں ڈوب رہا ہے اور یہاں سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے پانامہ کیس کے فیصلے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا ہے لیکن امید ہے کہ یہ اگلے ہفتے آرہا ہے ۔ انہوں نے حسین حقانی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حسین حقانی نے وہی معلومات کی تصدیق کی ہے جس کا سب کو پہلے سے پتہ تھا۔ حکمرانوں کی جائیدادیں اور کاروبار باہر ہیں پھر ان کے پاکستان سے مفادات بارے کیا بات کی جائے ۔ حسین حقانی، میمو گیٹ، ڈان لیکس ایک ہی طرح کے معاملات ہیں ۔ یہاں سے خفیہ پیغامات امریکہ اور بھارت کو بھجوائے جاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن فوج ہمارے کنٹرول میں نہیں اور اپنی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں، یہ ملک سے غداری ہے ،عوام کے سامنے کہتے ہیں ہم اور فوج ایک پیج پر ہیں، اگر کوئی مسئلے مسائل ہیں تو کھل کر بات کی جائے ، طیب اردگان کو جب مسئلہ درپیش ہوا تو وہ امریکہ کے پاس نہیں گیا کہ مجھے بچاﺅ بلکہ وہ عوام کے پاس گیا اورمزید مضبوط ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت نے ادارے کو تبادہ کر دیا ہے ،یہاں پولیس کو سیاسی مخالفین کےخلاف انتقام کےلئے استعمال کیا جاتا ہے ، خیبر پختوانخواہ میں محکمہ پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کر دی گئی اور وہاں کی پولیس پر فخر کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے آصف علی زرداری کی چیئرمین نیب کو دھمکی کے سوال کے جواب میں کہا کہ آصف علی زرداری اس معاملے میں ٹھیک کہہ رہے ہیں جب نیب وزیر اعظم نواز شریف ، اسحاق ڈار کو نہیں پکڑ سکتی تو انہیںکیسے پکڑے گی ۔ پہلے یہ سوچا جائے کہ کیا نیب غیر جانبدار ہے بلکہ یہ تو حکومت کا ایک ٹول ہے جسے استعمال کیا جارہا ہے ۔ نیب تبھی ایکشن لے گی جب وہ غیر جانبدار ہو گی ۔ چیئرمین نیب نواز شریف اور آصف علی زرداری نے مل کر بنایا ہے تو وہ پھر کیسے آصف علی زرداری کو ہاتھ لگائے گا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.