ائیر کینیڈا کے کپتان پر جعل سازی کا الزام: لائسنس کے بغیر 17 سالوں میں 900 سے زائد پروازیں اڑانے پر گرفتاری
کینیڈا کے شہر بیری، اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے ائیر کینیڈا کے ایک کپتان پر فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایئرلائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس (جو بڑے مسافر بردار طیاروں کو اڑانے کے لیے لازمی ہے) کے بغیر تقریباً 17 سالوں کے دوران 900 سے زائد تجارتی (کمرشل) پروازیں اڑائیں۔
59 سالہ جیوفری وال کو پیل ریجنل پولیس کی جانب سے چار ماہ کی طویل تحقیقات کے بعد 1 جون کو گرفتار کیا گیا، اس خفیہ تحقیقاتی مشن کو "پروجیکٹ ایکارس” (Project Icarus) کا نام دیا گیا تھا۔
ملزم جیوفری وال کو 5,000 ڈالر سے زائد مالیت کے فراڈ، جعلی دستاویزات استعمال کرنے کے دو الزامات، جعلی مہر یا نشان اپنے پاس رکھنے کے تین الزامات، اور پبلک مس چیف (عوام کو گمراہ کرنے یا امن خراب کرنے) کے مقدمات کا سامنا ہے۔

