تازہ تر ین

عوام کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ کا انقلابی اقدام, ترکی نے بھی ساتھ دینے کا اعلان کردیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اتوار کی تعطیل کے باوجود تین گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری و جدید سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کے حوالے کئے جانے والے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتیں ملنا اس کا حق ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تربنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے تا کہ عام آدمی کو علاج معالجے کی وہی سہولتیں میسر آئیں جو اشرافیہ کو میسر ہیں- انہوںنے کہا کہ پاکستا ن کے پہلے ہیٹا ٹائٹس فلٹر کلینک پر مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی شروع ہو چکی ہے اور اسی طرز پرہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس دیگرشہروں میں بھی بنائے جائیں گے جہاں ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور علاج معالجہ کے ساتھ ویکسینیشن کی سہولت بھی ہو گی-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ دیگر شہروں میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام کے حوالے سے تجاویزکو جلد حتمی شکل دے کر فائنل پلان پیش کیا جائے تا کہ اس اہم پروگرام پر جلد سے جلد کام شروع کیا جا سکے- اجلاس کے دوران پنجاب کے بنیادی مراکز صحت کیلئے الٹرا سا¶نڈ مشینیں خریدنے کی منظوری دی گئی-وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب کے بنیادی مراکز صحت میں الٹراسا¶نڈ مشینیں مہیا کی جائیں گی اورالٹراسا¶نڈ مشینیں چلانے کیلئے لیڈی ہیلتھ وزٹرز کو تربیت دی جائے گی جبکہ الٹراسا¶نڈ مشینوں کی فراہمی سے بنیادی مراکز صحت پرطبی سہولتوں میں بہتری آئے گی-وزیر اعلی نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت پر الٹراسا¶نڈ کی سہولت 24 گھنٹے فراہم ہونی چاہیے اور اس مقصد کے لئے نئی لیڈی ہیلتھ وزٹرز بھرتی کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے-وزیر اعلی نے نجی ہسپتالوں کیلئے گرانٹس ان ایڈمیں اضافے کا فریم ورک مرتب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میںکمیٹی تشکیل دی جائے جو نجی ہسپتالوں کو گرانٹس ان ایڈ کی فراہمی اور مریضوں کو علاج معالجے کی خدمات مہیا کرنے کے حوالے سے حتمی سفارشات تیا ر کرکے پیش کرے-وزیر اعلی نے کہا کہ نجی ہسپتالوں کو اس حوالے سے عام آدمی کو علاج معالجے کی سہولتوں میں حکومت کا ہاتھ بٹانا ہو گا-دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہمیں روایتی فرسودہ نظام کو چھوڑنا ہو گا -انہوںنے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے ہر وہ اقدام اٹھا¶ں گا جس سے دکھی انسانیت کو فائدہ پہنچے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے – انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت انتہائی کم وسیلہ طبقات کو معیاری علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے اور پنجاب حکومت نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار پورے صوبے میں پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے -ہیلتھ انشورنس پروگرام کو وسعت دینے پر اربوں روپے خرچ ہوں گے اور یہ اخراجات نہیں بلکہ عام آدمی کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سود مند سرمایہ کاری ہے -انہوں نے کہا کہ ٹی بی کنٹرول اور بچا¶ پروگرام کو موثر انداز سے آگے بڑھایا جائے اورٹی بی کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں- اس ضمن میں بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے- صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفیق ، عائشہ غوث پاشا، مشیر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، طبی ماہرین اور اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے- دریں اثناء:وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ترکی کی وزارت صحت کے اعلی سطح کے وفدنے ملاقات کی – وفد کی قیادت ترکی کے محکمہ بین الاقوامی صحت پالیسزکے مینجنگ ڈائریکٹر سلامی کیلک(Mr. Selami Kilic) کر رہے تھے -ترک وفدنے یوم پاکستان کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستانی بھائیوںکی خوشیوں میںبرابر کے شریک ہیںاورہم نے یوم پاکستان کی خوشیوں کو ہفتہ صحت کے طور پر منایا ہے اور ہمیں پاکستان میں اپنے بہن بھائیوںکی خدمت کر کے حقیقی خوشی حاصل ہوئی ہے – انہوںنے کہا کہ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے اوراس ہسپتال میں عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں – ترک وفد نے کہا کہ ہماری ٹیم شعبہ صحت کی بہتری کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اورپاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے -وزیر اعلی محمدشہباز شریف نے ترک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی محبت اور بھائی چارے کے تاریخی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اوردونوں ملکو ںکے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ءکو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے لئے عظیم جدوجہد کا آغاز کیا بلا شبہ یہ دن ایک تاریخ ساز دن ہے – انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے – پاکستان میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں – انہوںنے کہا کہ ترک وزارت صحت کے ماہرین اور ڈاکٹرز کی جانب سے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے تعاون لائق تحسین ہے -انہوںنے کہا کہ مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال کو 500 بستروں تک بڑھایا جا رہا ہے اوریہ ہسپتال پاکستان اور ترکی کے لازوال رشتوں کی علامت ہے – انہوںنے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو عوام کی توقعات کے مطابق بنانا ہمارا مشن ہے اور دوست ملک ترکی کی جانب سے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری میں تعاون پر ان کے مشکور ہیں – ترکی کی وزارت صحت کے ماہر ڈاکٹر حسن کاگل(Dr. Hasan Cagil) اور دیگر نامور ڈاکٹرز وفد میں شامل تھے-صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفیق ، عائشہ غوث پاشا ، مشیرڈاکٹر عمر سیف ،چیف سیکرٹری ، ماہرین صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے- جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف رائے ونڈفارم کے کیئر ٹیکر مرحوم حاجی سرفراز کی رہائش گاہ رائے ونڈ گئے حاجی سرفراز کے انتقال پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا- وزیر اعلی نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے-وزیر اعلی نے حاجی سرفراز مرحوم کی روح کے اےصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ مرحوم حاجی سرفراز نے ہمیشہ دیانتداری سے فرائض ادا کئے- دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے علاقے قائد اعظم کالونی چکری روڈ پر ڈور پھرنے سے چارسالہ بچی کے جا ں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے – وزیر اعلی نے جاں بحق بچی کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیاہے – پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی خلیل بھٹی کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے – وزیر اعلی نے کہا ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرانا انتہائی افسوسناک ہے -انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے -وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نے پاکستان کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے – سی پیک گیم چینجرہے جس کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی- انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میںتیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں – چین پاکستان میں51 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس سرمایہ کاری میں اربوں ڈالر کا مزید اضافہ ہو گا- انہوںنے کہا کہ ساہےوال مےں کول پاورپلانٹ کا منصوبہ انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے – 1320 میگاواٹ کا یہ منصوبہ دسمبر 2017 ءکی مقررہ مدت سے کہیں پہلے مکمل ہو گا – وزیر اعلی نے کہا کہ چین سمیت دنیا کی تاریخ میں اتنے پیداواری گنجائش کے منصوبے پر ایسی تیز رفتاری سے کام کرنے کی مثال نہیں ملتی- منصوبے کی رفتار اور معیار بے مثال ہے -دنیا میں آج تک اتنی تیز رفتاری سے اس طرح کے منصوبے پر کام نہیں ہوا جس طرح ساہیوال کول پاورپلانٹ پر ہو رہا ہے – انہوںنے کہا کہسی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اور پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں -سی پیک خطے سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا-


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain