تازہ تر ین

آئندہ انتخابات کیسے ہونگے؟, کپتان کے اعلان نے ہلچل مچادی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹ میرٹ پر دینگے، کارکنوں کے جذبات کا حساس ہے۔ وہ فکر نہ کریں انتخابی ٹکٹوں کا فیصلہ خود کرونگا جن لوگوں کو ٹکٹ دیئے پہلے ان کا احتساب ہو گا۔ پارٹی انصاف اور احتساب کیلئے بنی تھی اپنے منشور پر قائم رہے گی۔ وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں کو ٹکٹ دیئے تھے پہلے ان کا احتساب ہو گا۔ پارٹی انصاف اور احتساب کیلئے بنی تھی ہمیشہ اپنے منشور پر قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کرپشن کرنے والے بچ کر نہیں جائیں گے جن لوگوں کو ٹکٹ دیئے تھے سب سے پہلے ان کا احتساب ہو گا۔ کارکن فکر نہ کریں امیدواروں کی کارکردگی کو دیکھ کر انہیں میں خود ٹکٹ دونگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013ءکے الیکشن کی تیاری نہیں تھی لیکن اس بار پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain