تازہ تر ین

پانچ سو روپے کے بغیر جھنڈے والے نوٹ اصلی ہیں یا نقلی ، اسٹیٹ بینک نے تصدیق کر دی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5سو روپے کے بغیر جھنڈے کے نوٹ کے اصلی ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ بغیر جھنڈے کے 5سو روپے کے نوٹ قابل استعمال ہیں۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 2006ئ سے 2009ءتک 2سو روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ بغیر جھنڈے کے جاری کیے گئے تھے۔ جنوری 2010ءکے بعد 5سو روپے کے کرنسی نوٹوں کے سکیورٹی فیچر بڑھاتے ہوئے جھنڈا شامل کیا گیا تھا، تاہم پہلے جاری کیے گئے نوٹ منسوخ نہیں ہوئے تھے۔ مرکزی بینک کے مطابق ان نوٹوں کے متعلق سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی افواہوں میں صداقت نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain