Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اقوام متحدہ مبصر نے اسرائیل کو جنگی جرم کا مرتکب قرار دے دیا

    By Khabrain Newsمئی 2, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن: برطانوی میڈیا نے اسرائیلی فوجی کے ہاتھوں فلسطینی بچے کے قتل پر تحقیقاتی رپورٹ مرتب کی جس کا جائزہ لینے کے بعد اقوام متحدہ مبصر نے اسرائیل کو جنگی جرم کا مرتکب قرار دے دیا۔بی بی سی کے مطابق 29 نومبر 2023ء کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے 2 بچوں 15 سالہ باسل اور 8 سالہ آدم کو شہید کردیا تھا۔بی بی سی نے اس واقعے کے تناظر میں مغربی کنارے میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے طرز عمل کی انکوائری کی، جس میں موبائل فون اور سی سی ٹی وی فوٹیج، اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات جمع کی گئیں، گواہوں کے بیانات لیے گئے اور جائے وقوعہ کی تفصیلی تحقیقات کی گئیں جس میں پیمائش تک شامل تھی، ان سب معلومات سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے شواہد ملے ہیں۔بی بی سی کو ملنے والے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی بین ساؤل یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ آدم کی موت ایک “جنگی جرم” نظر آتی ہے۔ایک اور قانونی ماہر ڈاکٹر لارنس ہل کاوتھورن نے اس واقعے کو اسرائیل کی جانب سے ہلاکت خیز طاقت کا “اندھا دھند” استعمال قرار دیا۔7 اکتوبر کے بعد سے مغربی کنارے کے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ بی بی سی کو ایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں، انہیں دھمکایا جارہا ہے اور فلسطین سے اردن ہجرت کرنے کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔29 نومبر کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باسل اور آدم سمیت کچھ بچے ایک بند دکان کے پاس کھڑے ہیں تو اچانک وہاں سے گزرنے والے اسرائیلی فوجی قافلہ کا رخ ان بچوں کی طرف ہوتا ہے، بچے ڈر کر وہاں سے بھاگنے لگتے ہیں تو اچانک ایک اسرائیلی فوجی اپنی بکتر بند گاڑی کا دروازہ کھول کر اور بچوں پر برسٹ کھول دیتا ہے، جس میں دونوں بچے شہید ہوجاتے ہیں۔ 11 گولیاں چلائی جاتی ہیں۔بی بی سی کے مطابق میڈیکل رپورٹس میں بتایا گیا کہ باسل کے سینے میں دو گولیاں لگیں جبکہ 8 سالہ آدم کے سر کے پچھلے حصے میں ایک گولی لگی۔بی بی سی نے جائے وقوعہ کی اپنی تحقیقات کے شواہد کو متعدد آزاد ماہرین کے ساتھ شیئر کیا جن میں انسانی حقوق کے وکلاء، جنگی جرائم کے تفتیش کار اور انسداد دہشت گردی کے ماہرین ، اقوام متحدہ اور دیگر غیر جانبدار اداروں کے ارکان بھی شامل تھے۔تمام ماہرین نے اس واقعے کی تحقیقات کروانے پر اتفاق کیا اور کچھ نے کہا کہ اس واقعے میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نظر آتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

      دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار

      عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.