Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جھانوی کپورنا کی مناسب تصاویر اور ویڈیو بنانے پر تنقید
    • پنڈدادنخان، گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی
    • شیر بنگال مولوی فضل الحق کا یومِ پیدائش آج منایا جائیگا
    • نامور مزاح نگارضیاء الحق قاسمی کی برسی آج منائی جائے گی
    • گلگت بلتستان میں بہترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کرینگے: وزیراعلیٰ
    • تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری’ حمایت کرنا چاہتی تھی: پرویز خٹک
    • دوحہ:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بن محمد السید باہمی تجارت کے حوالے سے دستخط کر رہے ہیں۔
    • امریکی کمانڈر کا آبنائے ہرمز کا دورہ، سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
    • سیف سٹیزاتھارٹی کا ورچوئل بلڈ بینک ضرورت مند شہریوں کی مدد کیلئے سرگرم
    • وفاق کے ساتھ ایک پیج پر آنا صوبے کی خوش قسمتی: گورنر کے پی
    • شکاگو:امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ پاک یو ایس کینکٹ 2026 ء ایونٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026کا مقصد نوجوانوں کی کاوشوں کوروشناس کرانا ہے
    • گلشن اقبال پارک لاہور میں آوارہ کتوں کی بھر مار شہریوں کی جان و سلامتی خطرے میں ڈال دی
    • پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2بجے شروع ہوگا’ متعدد آرڈیننس’ دو مسوداتقوانین ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے
    • لاہور:ایک فیملی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹرائنگولر سیریز کا کھیلے جانے والا میچ دیکھ رہی ہے۔
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • پی ایچ اے گلشن اقبال پارک کی نااہلی کی وجہ سے آوارہ کتوں کی بھرمار’ دوسری جانب فٹ پاتھ پر خون کے دھبے’ واک کرنے والے کے بوٹ صاف نظر آرہے ہیں۔
    • نادرا: شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری
    • عراقی فضائی حدودکی خلاف ورزی، فرانس ‘نیدرلینڈز کی پروازوں پر جرمانہ
    • اتنا بڑا پارک کتے بھی گھس آتے ہیں شہری کے زخمی ہونیکی تحقیق کر رہا ہوں:ظہیرالحسن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فلسطینی نژاد امریکیوں کے اہلِ خانہ کو غزہ سے لانے کا امریکی منصوبہ

    By Khabrain Newsمئی 2, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکا نے غزہ سے تعلق رکھنے والے اپنے باشندوں کو یقین دلایا ہے کہ اُن کے اہلِ خانہ کو غزہ سے امریکا لانے کے سلسلے میں حکومت بھرپور معاونت کرے گی۔ یہ یقین دہانی ایسے وقت کرائی گئی ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ رفح آپریشن کسی صورت منسوخ نہیں کریں گے۔ بائیڈن انتظامیہ خربدار کرچکی کہ اسرائیل کی طرف سے ایسا کوئی بھی آپریشن سنگین نتائج کا حامل ثابت ہوگا۔

    امریکی ایوانِ صدر کی پریس سیکریٹری نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ فلسطین سے آبائی تعلق رکھنے والے امریکی باشندوں کے اہلِ خانہ کو غزہ سے نکال کر امریکا لانے کے حوالے سے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

    کیرین ژاں پیئر نے بتایا کہ امریکی شہریوں کے جو رشتہ دار غزہ سے آنا چاہیں گے اُن کی مدد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں حکمتِ عملی تیاری کی جارہی ہے۔

    امریکی ایوان صدر کی پریس سیکریٹری نے اس منصوبے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملات ابھی طے کیے جارہے ہیں۔ جامع حکمتِ عملی ترتیب دیے جانے کے بعد ہی پورے یقین سے ممکنہ اقدامات کے بارے میں کچھ کہا جاسکے گا۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان غزہ کے باشندوں نے اب جنوبی غزہ میں رفح کراسنگ سے ملحق علاقے میں پناہ لے رکھی ہے۔ اسرائیلی حکومت بضد ہے کہ رفح میں بھی زمینی آپریشن کرے گی تاکہ حماس کی مزاحمتی قوت مکمل طور پر ختم کردی جائے۔

    امریکا کہہ چکا ہے کہ وہ رفح آپریشن میں اسرائیل کی کسی بھی طور مدد نہیں کرے گا۔ یورپی طاقتیں بھی چاہتی ہیں کہ اسرائیلی حکومت رفح میں کسی بھی نوعیت کے آپریشن سے گریز کرے۔ اقوام متحدہ کے اداروں کا بھی کہنا ہے کہ غزہ میں ایک بڑا المیہ سر پر کھڑا ہے۔ اگر رفح میں بھی لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا تو صورتِ حال مکمل طور پر بے قابو ہوجائے گی۔ مصر اور دیگر عرب ممالک کو اس بات نے پریشان کر رکھا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے نتیجے میں لاکھوں بے گھر فلسطینی سنائی کے علاقے کا رخ رکیں گے جبکہ مصری حکومت کے نزدیک یہ عمل ناقابلِ قبول ہے۔

    جو غیر قانونی فلسطینی تارکینِ وطن امریکا میں ہیں اُن کے بارے میں پہلے کہا جاچکا ہے کہ اُن کی وطن واپسی موخر رکھی گئی ہے۔ جیسے ہی واپسی کی گنجائش پیدا ہوگی اُنہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔ صدر بائیڈن نے گزشتہ ماہ ایک ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت وہ فلسطینی اٹھارہ تک امریکا میں رہ سکتے ہیں جنہیں ڈی پورٹیشن کا سامنا ہوسکتا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شکاگو:امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ پاک یو ایس کینکٹ 2026 ء ایونٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔

      پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026کا مقصد نوجوانوں کی کاوشوں کوروشناس کرانا ہے

      عراقی فضائی حدودکی خلاف ورزی، فرانس ‘نیدرلینڈز کی پروازوں پر جرمانہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.