Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سال 2023 میں 11 کروڑ 73 لاکھ افراد جبری طور پر بے گھر کیے گئے، اقوام متحدہ

    By Khabrain Newsجون 13, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جنیوا: اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس جبری طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے اور ریکارڈ 11 کروڑ 73 لاکھ افراد کو اپنی چھت سے محروم کردیا گیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یواین ایچ سی آر نے عالمی سطح پر رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے خبردار کیا ہے اور مہاجرین کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے کہا کہ ان افراد میں پناہ گزین، سیاسی پناہ کے متلاشی، اندرونی طور پر خراب حالات کے باعث گھروں سے محروم ہونے والے اور تشدد میں بدترین اضافے کا نشانہ بننے والے افراد شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کا مسئلہ دن بہ دن بدتر ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ 12 برسوں کے دوران سالانہ بنیاد پر بے گھر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    یواین ایچ سی آر نے 2024 کے ابتدائی مہینوں کے حوالے سے اندازے کے طور پر بتایا کہ 4 مہینوں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور اپریل کے اختتام تک مجموعی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے نئے تنازعات کے خدشات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب تک عالمی سطح پر سیاسی تبدیلی نہیں آتی اس وقت تک بدقسمتی سے اس تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    فلیپو گرانڈی نے بتایا کہ بے گھر افراد کی تعداد میں سوڈان میں جاری جنگ سے متاثرہ افراد بھی شامل ہیں اور یہ سب سے بدترین مسائل میں سے ایک ہے جس پر دوسرے تنازعات کی وجہ سے دنیا کی توجہ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوڈان میں جنگ کے باعث اندرونی طور پر 90 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور مزید 20 لاکھ افراد ہمسایہ ممالک چاڈ، مصر اور جنوبی سوڈان ہجرت کرگئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ چاڈ میں روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد پہنچ رہے ہیں۔

    غزہ میں 8 ماہ سے جاری جنگ اور اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 80 فیصد آبادی 17 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    فلیپو گرانڈی نے خبردار کیا کہ غزہ سے رفح سرحد کے راستے مصر میں فلسطینیوں کی ممکنہ آمد پر اسرائیلی وحشیانہ کارروائی کے نتیجے میں بحران جنم لے سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ کے باہر مہاجرین کا ایک اور مسئلہ ہر سطح پر بحران کی شکل اختیار کر جائے گا کیونکہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ تمام لوگ ایک دن واپس غزہ آپائیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ

      ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق

      بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.