تازہ تر ین

پاکستان کا بڑا اقدام, بھارتی ٹی وی چینلز اور سیاسی جماعتوں نے واویلا مچاناشروع کردیا

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کی خبرہندوستانی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کی ،مختلف ٹی و ی چینلز اور سیاسی جماعتوں نے واویلا مچانا شروع کر دیا ۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاکستانی میڈیامیں جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانی کی خبر جاری ہونے کے بعد بھارتی ٹی وی چینلز نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا جبکہ میڈ یا اور سیاسی جماعتوں نے واویلا بھی مچانا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا اپنے جاسوس کے حق میں سامنے آگیا اور اسے بچانے کیلئے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپگینڈے شروع کردیئے ۔واضح رہے کہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو یہ سزا پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں پر سنائی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain