بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا مون سون کے دوران رنگین لُک سوشل میڈیا پر چھا گیا۔
شعیب ملک سے طلاق لینے کے بعد بیٹے اذہان کے ہمراہ دبئی میں مقیم ہیں اور آج کل سوشل میڈیا ویب سائٹس کا بھرپور استعمال کررہی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو اپنی لائف اپڈیٹس دے رہی ہیں۔
دیدہ زیب ملبوسات کے انتخاب کے باعث سوشل میڈیا پر پسند کی جانے والی ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ کے اندر بھی اور باہر بھی اپنی کرشماتی شخصیت کا جادو جگانے میں ہمیشہ ہی کامیاب رہی ہیں۔
ٹینس کی دنیا کے سب سے زیادہ فیشن ایبل ایتھلیٹس میں سے ایک ثانیہ مرزا کو جنوبی ایشیا میں اسٹائل گرو کے طور پر پہچان بھی حاصل ہے۔
تجربہ کار ٹینس اسٹار نے فروری 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی مگر اب وہ ایک فیشن آئیکون کے طور پر ابھر رہی ہیں۔
ٹینس اسٹار نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائیں جس میں انکے زیب تن کیے گئے دلکش لباس پر رینبو کے سات رنگ نمایاں ہیں۔