تازہ تر ین

ڈیوڈ وارنر ‘ڈان’ بن گئے، بڑی لالی پاپ، گن کیساتھ تصاویر وائرل

سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ کے بعد بھارت کی ایکشن فلم کی ڈان میں جلوہ گر ہونے کی تیاری شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کی ایکشن مووی تھرلر سے بھرپور فلم میں جلوہ گر ہوں گے، جس کیلئے انہیں میلبرن کے یارا ریور پر ایک شوٹنگ میں حصہ لیتے ہو ئے دیکھا گیا ہے۔

David Warner stars in unexpected film shoot in Melbourne - Social Buzz -  geosuper.tv

سوشل میڈیا سائٹس پر ڈیوڈ وارنر کی منفرد انداز میں تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے بتایا جارہا ہے۔
وارنر نے وائرل تصاویر میں گردن اور ہاتھوں پر ٹیٹو بنوا رکھے ہیں جبکہ اسلحہ بھی تھاما ہوا ہے

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وارنر ایک بھارتی اشتہاری کمپنی کے ساتھ کام بھی کام کررہے ہیں جبکہ وائرل ہونیوالی تصاویر میں انہیں سرخ رنگ کے ہیلی کاپٹر سے جمپ لگا کر اترتے اور پھر ایک بڑی لالی پوپ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب سابق کرکٹر نے پراجیکٹ کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم مداح انکی انٹری کو سرپرائز قرار دے رہے ہیں۔

David Warner stars in unexpected film shoot in Melbourne - Social Buzz -  geosuper.tv

اسی طرح دعویٰ کیا گیا ہے کہ وارنر ساوتھ انڈین فلم کا پراوجیکٹ کرنے میں مصروف ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain