تازہ تر ین

بانی پی ٹی آئی کو اخبار، ٹی وی میسر، کھانے میں مٹن ملتا ہے، جیل انتظامیہ

راولپنڈی /  لاہور: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کے قائدین کی پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے، بانی پی ٹی آئی کو بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انکی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،انکے سیل کو بجلی بلاتعطل فراہم کی جاتی ہے۔

پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چقندر کا جوس، دہی، چپاتی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن کھاتے ہیں، رات میں دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں۔

انکا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے، ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں، گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں، دو روز قبل پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے، روزانہ دو گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں، سکیورٹی کے تمام انتظامات ہیں، سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain