لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بگ تھری میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، ہم نے بھارت سے سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا، لیکن اب تک کوئی سیریز نہیں ہوسکی۔لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ پاکستان نے سب سے پہلے بگ تھری کی مخالفت کی تھی۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ‘جب میں نے پی سی بی کا چارج سنبھالا تو ا±س وقت بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت سرگرم تھے’۔شہریار خان نے بتایا کہ ‘جب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے چیئرمین بنے تو انہوں نے بگ تھری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نظام غلط ہے اور ایسا نظام نہیں ہونا چاہیئے’۔