وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ایف بی آر کی اصلاحات متعارف کرادی ہیں۔
ٹرانزٹ ٹریڈ کرنے والی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو جدید آلات اور ٹیکنالوجیز کے استعمال کا پابند بنا دیا گیا ہے، عمل نہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے جانیوالی لائنسنس یافتہ کمپنیوں کو ٹریکنگ و مانیٹرنگ کے جدید آلات نصب کرنا ہونگے۔
ایف بی آر نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان پر مشتمل کنٹینرز لے جانیوالی کمپنیوں کے نصب کردہ جدید ڈیوائسز و آلات کا پی ٹی اے کے ذریعے آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔