تازہ تر ین

ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی ملائیشیا کے وزیرخارجہ کو مہنگی پڑ گئی

ملائیشیا کے وزیرخارجہ محمد حسن کو ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی کا شوق مہنگا پڑ گیا۔

ملائیشیا کے وزیرصحت ذوالکفل احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ ریاست نگاری سمیان میں ایک سڑک کنارے ریسٹورنٹ میں بیٹھے وزیرخارجہ محمد حسن کی سگریٹ پیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس علاقے میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ وزیرخارجہ پر ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی پرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزیرخارجہ کے دفتر کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ وزیرخارجہ نے جرم کرنے کی پاداش میں خود جرمانہ عائد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملائیشیا میں ریسٹورنٹس ایریا  اور کھانے پینے کے تمام مقامات پر 2019 سے سگریٹ نوشی کو غیر قانونی قراردیا گیا ہے اور رواں سال اکتوبر میں اقدامات مزید سخت کئے گئے تھے۔  قانون کے تحت تمباکو نوشی کے لیے ممنوعہ علاقوں میں سگریٹ پیتے ہوئے پکڑے جانے والے شخص کو 5000 رنگٹ  (1120 ڈالر) تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain