تازہ تر ین

ہانیہ عامر کے بنارسی ساڑھی میں جلوؤں نے مداحوں پر بجلیاں گرادیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے کریم کلر کی ساڑھی اور خوبصورت شال کے ساتھ تصاویر جاری کرکے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرادیں۔

پاکستانی اور  بھارتی ثقافت میں ساڑھی ایک ایسا سدا بہار پہناوا ہے جس کا رواج  آج  بھی اسی طرح برقرار ہے جس طرح برسوں پہلے تھا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں میں بھی آج کل ‘ساڑھی ٹرینڈ’ چل نکلا ہے، اداکارہ سونیا حسین نے ایوارڈز کی تقریبات میں ساڑھی پہن کر یہ ٹرینڈ سیٹ کیا جس کے بعد ساڑھی پہن کر غضب ڈھانے والی اداکاراؤں میں ماہرہ خان  اس ٹرینڈ کی تازہ مثال ہیں۔

مقبول ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ میں شرجینا کا کردار نبھا کر مداحوں کے دلوں میں اپنا گھر کرنے والی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر نے کچھ عرصہ قبل سرخ ساڑھی میں ایک فوٹو شوٹ شیئر کرکے مداحوں سے داد وصول کی تھی جس کے بعد سرد موسم میں ہانیہ نے ایک بار پھر شال کے ہمراہ ساڑھی پہن کر قہر ڈھا دیا۔

ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے ہانیہ عامر نے کریم کلر کی بنارسی ساڑھی کا انتخاب کیا، کریم  اور گولڈن رنگ کے امتزاج کی ساڑھی میں ہانیہ روشن ستارے کی مانند نظر آرہی تھیں۔

بات کی جائے ہانیہ کے لُک کی تو اپنی بنارسی ساڑھی کو ہانیہ نے سیم کلر کے سلیو لیس بلاؤز کے ساتھ پیئر کیا جس کے ساتھ اپنے پورے لُک کو مکمل کرنے کیلئے ہانیہ نے کانوں میں سبز رنگ کی چاند بالیاں پہنیں۔

سرد موسم میں پہنی گئی اپنی سلیو لیس ساڑھی کو اداکارہ ہانیہ  نے ایک خوبصورت شال کے ساتھ  زیب تن کیا جوکہ ان کے مشرقی انداز میں مزید نکھار پیدا کررہی تھی۔

بنارسی ساڑھی کے ساتھ بالوں کو جوڑے میں سمیٹ کر کجرالی آنکھوں، مسکارے کے ایک دلکش اسٹروک اور گلابی رنگ کے گلوسی لپس کے نیچرل میک اپ نے سونے پر سہاگہ کا کام کرتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر کی دلکشی میں مزید اضافہ کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ کا ساڑھی اوتار دیکھ کر مداح  اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکے اور  ہانیہ کی تعریفوں کے انبار لگا دیے۔

ہانیہ نے پوسٹ میں ساڑھی تیار کرنے کا کریڈٹ ‘دیوا‘ نامی فیشن برینڈ، ہیئر اسٹائل سنی اور میک اپ میں زین زیدی کو ٹیگ کرکے کریڈٹ دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain