تازہ تر ین

پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امور تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے امور تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی۔

وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد۔یورپ کے لیے پی آئی اے کی فلائٹس کا آغاز خوش آئند امرہے، پی آئی اے کا یہ فلائٹ آپریشن شروع ہونا اس ادارے کی نجکاری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، اب لوگوں کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ یورپ کیلئے پی آئی اے میں سفر کر سکیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہنا تھا کہ انشاء اللہ جلد ہی پی آئی اے کو برطانیہ اور امریکہ میں بھی آپریشنل کرنے کی بھی خوشخبر ی ملے گی، پی آئی اے کی نجکاری میں حائل مختلف مسائل دور ہو چکے، اب تیزی سے مراحل طے ہوں گے، پی آئی اے کی فروخت کیلئے آئی ایم ایف نے دو اہم ایشوز کو منظور کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے جہازوں کی خریداری پر 18فیصد سیلز ٹیکس ختم، پی آئی اے کے تمام نقصانات کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کر یں گے، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کو کسی پرانی واجب الادا رقم کے بغیر بیچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اصلاحات کے بعد “انویسٹرز “کے لئے پی آئی اے کی خریداری زیادہ پر کشش ہو جائے گی، پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے امور تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain