تازہ تر ین

ریال میڈرڈ کا چمپئنزلیگ فائنل کھیلنے کا امکان روشن

میڈرڈ (اے پی پی) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ سیمی فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو فرسٹ لیگ میں 3-0 گولز سے ہرا دیا، اس فتح کے ساتھ ہی میڈرڈ کی ٹیم نے فائنل تک رسائی کیلئے راہ ہموار کر لی۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنل فرسٹ لیگ میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اٹلیٹکو میڈرڈ کو با آسانی 3-0 گولز سے ہرا دیا، رونالڈو نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی، رونالڈو نے میچ کے 10ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 73 ویں اور 86ویں منٹس میں رونالڈو نے شاندار ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے ٹیم کو 3-0 گولز کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain