تازہ تر ین

ملک میں سردی کی شدت برقرار، کراچی میں درجہ حرارت کیا رہا؟

ملک میں سردی کی شدت برقرار رہنے سے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں کم سے کم پارہ 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے، دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

دوسری جانب، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ صبح و رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد اور کہرا پڑنے کی توقع

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک رہنے جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ اور ڈیرہ میں صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں چترال، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے اضلاع میں بارش ہوئی جبکہ سوات میں برفباری بھی ہوئی۔

پشاور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چترال کا درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ، دیر اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شدید سردی کے باعث قلات میں درجہ حرارت منفی 8 اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

زیارت میں درجہ حرارت منفی 3 جبکہ چمن، کان مہترزئی اور نوکنڈی میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں کم سے کم 3، سبی اور جیوانی میں 7، گوادر میں 10 اور تربت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain