Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دریائوں اور آبی ذخیروںمیں پانی کی صورتحال
    • چوری کی واردات کے دوران محنت مزدوری کرکے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنے والا غریب ریڑھی بان لٹ گیا
    • ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر ٹانک میں دہشت گردی کی کارروائی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے
    • یورپی ممالک کا لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کی حمایت کا اعلان
    • سندھ ہائی کورٹ،رشوت کے الزام میں 9 کسٹمز کلیئرنگ ایجنسیوں کے لائسنس منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار
    • پنجاب’ وثیقہ نویسی کا پرانا نظام ختم، اراضی معاون نظام نافذ
    • کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں، طاہر اندرابی
    • کراچی کی دو جامعات سے منسلک لا کالجز کے بورڈز آف گورنرز تشکیل، نوٹیفکیشن جاری
    • ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی، 4ملزمان گرفتار
    • پنجاب حکومت کے ریکارڈ فلاحی پروگرام ،عوام مستفید ہورہی ‘ شافع حسین
    • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
    • اسلام آباد ہائیکورٹ، کرنٹ سے ہاتھگنوانے والی بچی کے تمام علاج کاخرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
    • شمسی طوفان کے آج زمین سے ٹکرانے کا خدشہ ، زمین کے مقناطیسی میدان میں خلل پڑسکتا ہے
    • خلیجی ممالک میں کشیدگی’ حدود کی بندش سے فضائی آپریشن شدید متاثر
    • وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے سیونگ پلان پر کام شروع
    • نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی ٹرینوں کی آمدورفت معطل
    • مہنگائی’ بڑھتی لاقانونیت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی: جاوید قصوری
    • پہلوان اکھاڑے میں مشق کررہے ہیں۔
    • لاہور کی مٹی سے نام پیدا کرنے والے پہلوانوں کی سرزمین پر روایتی کشتی زوال کا شکار
    • دہشتگردی کیس’ایمان مزاری ‘ ہادی چٹھہ کی غیر موجودگی میں ٹرائل شروع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک میں سردی کی شدت برقرار، کراچی میں درجہ حرارت کیا رہا؟

    By Khabrain Newsجنوری 8, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملک میں سردی کی شدت برقرار رہنے سے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں کم سے کم پارہ 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے، دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

    دوسری جانب، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ صبح و رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

    کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد اور کہرا پڑنے کی توقع

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔

    خیبر پختونخوا

    خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک رہنے جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ اور ڈیرہ میں صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں چترال، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے اضلاع میں بارش ہوئی جبکہ سوات میں برفباری بھی ہوئی۔

    پشاور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چترال کا درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ، دیر اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔

    بلوچستان

    صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    شدید سردی کے باعث قلات میں درجہ حرارت منفی 8 اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    زیارت میں درجہ حرارت منفی 3 جبکہ چمن، کان مہترزئی اور نوکنڈی میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں کم سے کم 3، سبی اور جیوانی میں 7، گوادر میں 10 اور تربت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.