تازہ تر ین

فلم کی آفر ہے ،ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا

لاہور (شوبزڈیسک)ڈانس میرا شوق اور اداکاری میرا پیشہ، شائقین کی دادمیرا اثاثہ ہے ۔سٹیج ڈرامہ میری پہلی ترجیح ،ابھی مزید منزلیں طے کرنا باقی ہے، مغرور لوگ پسند نہیں۔ سٹیج کی معروف اداکارہ چاندنی سحر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آج تک جتنا بھی کا کیا جس نوعیت کے کردار کئے ناظرین نے پذیرائی کی ،عمدہ کردار نگاری پر داد ملنا میرے لئے اعزاز ہے جس کا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا ۔ چاندنی نے کہا کہ اب ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری میں سکہ جمانے نئی اننگز کا آغاز کرنے جا رہی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری جس ڈگر پر چل پڑی ہے جلد ہی اس کی رونقیں بحال ہوجائیں گی مزید فلموں کی آفرز مل رہی ہیں ان فلموں کی ریلیز کے بعد دیگر سائن کروںگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain