تازہ تر ین

بھارت کو بھجوائے لیگل نوٹس پر بیک فائر نہیں کرینگے

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز کا معاہدہ ہے جس کی وجہ سے لیگل نوٹس بھیجاہے ،ہمارے وکلاءپراعتماد ہیں اور موقف مضبوط ہے۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہناتھا کہ بھارت کو بھیجے گئے لیگل نوٹس پر بیک فائر نہیں کریں گے ،پاکستان کرکٹ میں پنجابی ،پٹھان اور سندھی سمیت سب ہیں ،کسی قوم کے ساتھ زیادتی نہیں کرتے بلکہ فیئر سلیکشن کرتے ہیں اور اگر سندھ کے وزیر کھیل اپنا الگ کرکٹ بورڈ بنانا چاہتے ہیں تو بنالیں۔ان کا کہناتھا کہ شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کوئی ذمہ دار نہیں دے رہے۔واضح رہے گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کا لیگل نوٹس مسترد کر دیا تھا۔پی سی بی کے لیگل نوٹس کے جواب میں سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ مفاہمتی یاداشت کو دیکھ کر ہی جواب دیا جائے گا اور نوٹس کے جواب کیلئے معاہدے کی قانونی حیثیت دیکھنی ہوگی ویسے بھی وہ صرف ایک لیٹر تھا باقاعدہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔پی سی بی نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کو 64 ملین ڈالر کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے لیگل نوٹس جاری کیا تھا، آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارت کو ایک ہفتے میں جواب دینا تھا جس کے بعد معاملہ آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی نے آئی سی سی میں ”بگ تھری“ کی حمایت کا فیصلہ کیا تو بدلے میں بھارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے، اس کے تحت 2014 سے 2023 تک دونوں ملکوں کے درمیان 6 دو طرفہ سیریز طے پائیں، ان میں پہلی سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی، اس دوران دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات اور سرحدوں پر کشیدگی پیدا ہونا شروع ہوگئی جس کے بعد بھارتی بورڈ اپنی حکومت سے اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کرتے ہوئے سیریز کھیلنے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain