تازہ تر ین

نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کی فیس بڑھا دی

نیپال نے مانٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی فیس میں اضافہ کر دیا،موسم بہار کی فیس 11ہزار ڈالر سے بڑھا کر 15 ہزار ڈالر  مقرر کردی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیپال کے محکمہ سیاحت نے مانٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کے پرمٹ کی فیس میں یہ کہہ کر ایک تہائی اضافہ کر دیا ہے کہ اس سے آلودگی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔

محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد نے کہا کہ یہ فیس ایک دہائی تک نہیں بڑھائی گئی اور اب وقت ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے۔

نیپال میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 14چوٹیوں میں سے 8 موجود ہیں اور یہاں ہر سال ہزاروں کوہ پیما آتے ہیں۔

غیرملکی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کیلیے ہزاروں ڈالر خرچ کرتے ہیں اور اس مد میں گزشتہ برس حکومت کے خزانے میں 40 لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔ یہ رقم پہاڑ کی صفائی اور ریسکیو آپریشنز میں خرچ کی جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain