تازہ تر ین

’’ماسی‘‘کے روزگار کو خطرہ، گھریلو کام کاج کیلیے روبوٹ تیار

ناروے کی کمپنی نے مختلف گھریلو کام کرنے والا دنیا کا پہلا انسان نما روبو  نیو گاما تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو گاما روبوٹ مختلف گھریلو کام جیسے فرش کی صفائی، کپڑے دھونا، کھانا پکانا، چائے پیش کرنا وغیرہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

 اس روبوٹ میں اے آئی سسٹم نصب ہے جس کی مدد سے وہ نہ صرف ہدایات کوسمجھ بلکہ انسانوں کی طرح بول اور ’’بدن بولی‘‘ دکھا سکتا ہے۔

کمپنی جلد اس روبوٹ کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔ گھریلو کام کاج  کرنے والے روبوٹوں کی آمد ماسیوں اور گھریلو ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، جوکہ انہیں مستقبل میں روزگار سے محروم کرسکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain