تازہ تر ین

پاک فوج کا فیصلہ کن وار: صرف 5 گھنٹوں میں بھارتی دفاعی نظام درہم برہم

اسلام آباد: پاکستانی مسلح افواج نے تاریخ کا ایک اور سنہری باب رقم کر دیا۔ صرف 5 گھنٹوں پر محیط ایک برق رفتار آپریشن میں پاک فوج نے بھارت کے جدید ترین دفاعی نظام کو خاک میں ملا کر دشمن کے غرور کو زمین بوس کر دیا۔

اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت فیصلہ سازی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر لمحہ تیار اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارت کے حساس فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جن میں آدم پور میں S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا اور سرسا جیسے فضائی اڈے، اور براہموس میزائل ذخیرہ شامل ہیں۔

سائبر میدان میں بھی پاکستان نے زبردست برتری حاصل کی، بھارتی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک ہو گئیں اور 70 فیصد بجلی کا نظام متاثر ہوا، جس سے دشمن کا مواصلاتی ڈھانچہ مفلوج ہو گیا۔

پاک فوج کا یہ پیغام واضح ہے: پاکستان امن کا داعی ضرور ہے، مگر اپنے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ہر جارحیت کا جواب، پوری قوت سے دیا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain