تازہ تر ین

برطانیہ: تاریخی مقام پر مشہور درخت کاٹنے والوں کو 10 سال سزا کا امکان

برطانیہ میں دو افراد کو ایک مشہور درخت کاٹنے کا جرم ثابت ہونے پر 10 برس تک کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

نارتھمبر لینڈ کاؤنٹی میں حکام نے اعلان کیا کہ ڈینیئل مائیکل گراہم اور ایڈم کیروتھرز پر سائکامور گیپ درخت کو کاٹنے اور ہیڈریانز وال (مقامی ورثہ) کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا۔

یہ درخت نارتھمبرلینڈ میں ہیڈریانز دیوار کے ساتھ 100 برس سے زیادہ عرصہ قبل اُگا تھا جو کہ 2023 کے ستمبر میں گر گیا۔

پولیس سپرانٹنڈٹ کیون ورانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد نے کسی موقع پر بھی ایسا کرنے کی وجہ نہیں بتائی، ایسا کرنے کی کوئی وجہ ہو بھی نہیں سکتی۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق دونوں افراد کو سزا جولائی میں سنائی جائے گی۔

یہ درخت 19 ویں صدی کے آخر میں لگایا گیا تھا جو کہ ہیڈریانز وال (جو رومی فوج نے سال 122 میں تعمیر کی تھی) کے ساتھ اگا تھا۔

دو پہاڑیوں کے درمیان دیوار پر موجود یہ درخت ایک منفرد منظر پیش کرتا تھا۔ لیکن ان دونوں ملزمان نے ایک تاریک رات میں آرے سے یہ درخت کاٹ دیا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain