تازہ تر ین

“یشما گل کی زندگی میں ’جوجو’ آؤٹ، ’ایشوریا’ اِن”

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل اپنی جوجو کو کھو دینے کے بعد اپنی قریبی دوست ہانیہ عامر  کے سہارے کی معترف ہوگئیں۔

حال ہی میں یشما گل نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پالتوبلی جوجو کی چند تصاویر شیئر کی تھیں جسکے ساتھ  منسلک پیغام میں انہوں نے اپنے فینز کو جوجو سے بچھڑ جانے کا غم بتایا تھا۔

اپنی پوسٹ میں یشما گل کا کہنا تھا کہ،‘کل، مجھے اپنے بچے اپنے ’جو جو’ سے الوداع کہنا پڑا، میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے، اور تمہارے بغیر یہ خاموشی ناقابلِ برداشت ہے، کیونکہ  تم صرف ایک بلی نہیں تھے بلکہ تم میرے ساتھی، میرا سہارا، میری خوشی کا ٹکڑا اور میرے دل کی دھڑکن تھے۔

اداکارہ نے مزید بتایا تھا کہ،’تمہیں چھوڑنا ناممکن سا لگتا ہے، لیکن مجھے معلوم ہے کہ اب تم سکون میں ہومیں تمہاری محبت کو ہمیشہ اپنے ساتھ لیے پھروں گی۔’؎

ابھی اس غم سے یشما باہر ہی نہ آئیں تھیں انکی دوست و اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے پالتو بلے جس کا نام ’ایشوریا’ رکھنے پر خوب تنقید بھی ملی تھی ، یشما کی گود میں ڈال دیا جسکے ساتھ سب نے ہی بہترین وقت گزارا۔

اسکی چند نایاب جھلکیاں یشما گل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہوں نے ایشوریا کیساتھ گزارے گئے لمحات کو قریب تر قرار دیا۔

ویڈیو کلپس میں ہانیہ کی یہ ایشوریا کبھی یشما کیساتھ تو کبھی رمہا ٓاحمد کیساتھ، کبھی عروبہ گل تو کبھی نازش جہانگیر کیساتھ کھیلتی کودتی پائی گئی۔

ان کلپس کو شیئر کرتے ہوئے یشما نے ہانیہ کا شکریہ ادا کیا اور کیپشن میں لکھا کہ،’جو جو کو کھونا ایسے تھا جیسے میں نے اپنے جسم کا ایک حصہ کھو دیا ہو۔ میں ٹوٹ چکی تھی، بکھر گئی تھی، اور مکمل طور پر صدمے میں تھی۔یہ درد شاید کبھی مکمل طور پر ختم نہ ہو، لیکن میری سب سے اچھی دوست، میری بہن نے جو کچھ کیا اُس نے مجھے یاد دلایا کہ میں کتنی خوش نصیب ہوں کہ میری زندگی میں اتنے خوبصورت لوگ موجود ہیں۔’

اداکارہ نے مزید لکھا کہ،‘ وہ میرے ٹوٹے دل میں روشنی واپس لائی، ایک نئی جان کی ننھی ننھی پُر محبت پنجوں کے ذریعے۔میں تم سے ہمیشہ محبت کروں گی، اور تمہاری پیاری سی آنکھوں نے پہلے ہی میرے دل اور زندگی میں اپنی ایک خاص جگہ بنا لی ہے’۔

یشما گل نے ہانیہ کے بلے ایشوریا کو خوش آمدید کہتے ہوئے مزید لکھا کہ،‘خوش آمدید، ایشوریا جی ہاں، مجھے معلوم ہے کہ یہ نر بلی ہے  لیکن آپ سب کو اس نام کے پیچھے کی کہانی سمجھ آ ہی گئی ہوگی، اب یہ میری بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ تمہیں زندگی کی ہر خوشی، ہر آسائش دوں۔محبت ہے تم سے، میرے چھوٹے منے’

اداکارہ نے ہانیہ عامر کی جانب سے ملنے والے سہارے شکریہ ادا کرتے ہوئے کیپشن کا اختتام کچھ اسطرح کیا کہ،’اور ایک بار پھر شکریہ  ہانیہ کا کہ تم نے میرے ٹوٹتے دل کو سہارا دیا، جب میں سب کچھ ہار رہی تھی۔’


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain