تازہ تر ین

ایوارڈ شو کے بعد تمنا بھاٹیہ ہجوم میں پھنس گئیں

 بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ حال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے گانے ’آج کی رات‘ اور کترینہ کیف کے مقبول ٹریک ’شیلا کی جوانی‘ اور ’کالا چشمہ‘ سمیت دیگر پر پرفارم بھی کیا۔

 تقریب کے بعد جب اداکارہ ایونٹ کے مقام سے باہر نکل رہی تھیں تو پرجوش مداحوں کے ایک بڑے ہجوم نے انہیں گھیر لیا جو ان کے ساتھ سیلفیاں لینے کے لیے بے تاب تھے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ہجوم میں پھنسنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس واقعے نے تمنا بھاٹیہ کے مداحوں میں ان کی حفاظت اور سیکیورٹی کے واضح فقدان کے بارے میں تشویش پیدا کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولڈن  کام والے برا لیٹ اور سبز اسکرٹ میں ملبوس دلکش اداکارہ تمنا بھاٹیہ ہجوم میں گھرنے کے بعد  واضح طور پر غیر آرام دہ اور سہمی ہوئی نظر آرہی تھیں جوکہ ان کے چہرے پر عیاں تھا۔

تاہم اس افراتفری کے باوجود بھی تمنا نے اپنے حواس پر قابو رکھا اور آس پاس موجود مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیتی رہیں جبکہ اس موقع پر اداکارہ ایک مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش بھی کرتی رہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے فوراً بعد کئی مداحوں نے اداکارہ کے لیے تشویش کا اظہار کیا ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘تمنا کی سیکیورٹی کہاں ہے؟‘ جبکہ ایک اور نے لکھا کہ ‘ہجوم میں گھری تمنا کتنی  غیر آرام ہیں، لوگ یہ سمجھتے کیوں نہیں ہیں‘۔

ایک تیسرے صارف نے مزید کہا کہ ‘وہ کتنا غیر آرام دہ محسوس کر رہی ہے،  اداکارہ کی بے چینی ان کے چہرے پر واضح طور پر نظر آرہی ہے‘۔

تمنا ورک فرنٹ پر

کام کے محاذ پر اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو مداحوں نے آخری بار تیلگو فلم ‘اوڈیلا 2‘ میں دیکھا تھا جس میں اداکارہ حبا پٹیل اور واسیشتھ این سمہا نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

تمنا نے حال ہی میں بالی وڈ اداکار اجے دیوگن، وانی کپور اور رتیش دیشمکھ کی بلاک بسٹر  فلم ریڈ 2 کے گانے نشہ میں بھی خصوصی اپیئرنس دی تھی۔

تاہم اس وقت پائپ لائن میں تمنا بھاٹیہ کے پاس بالی وڈ اداکار  سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ لوک تھرلر ‘وی اے اے این: فورس آف دی فاریسٹ ‘ہے جو باضابطہ طور پر 15 مئی 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

یہ فلم سدھارتھ اور تمنا کی پہلی آن اسکرین کپل فلم ہے جومعروف بھارتی فلمساز و ڈراما نویس ایکتا آر کپور کی بالاجی ٹیلی فلمز لمیٹڈ اور دی وائرل فیور (ٹی وی ایف) کے اشتراک سے پروڈیوس کی جارہی ہے۔

وی اے اے این کی ہدایت کاری ارونابھ کمار اور دیپک مشرا کریں گے جو مقبول ویب سیریز ‘پنچایت‘ کے لیے فلمی شائقین میں مقبول ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain