تازہ تر ین

‘وار 2’ ٹیزر ریلیز کی بڑی خبر سامنے آ گئی

 سال 2025 کی سب سے زیادہ منتظر فلم وار 2 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے جس میں بالی وڈ کے خوبرو اداکار ریتیک روشن اور ساؤتھ انڈین سپر اسٹار این ٹی آر جونئیر سینما اسکرین پر ایک زبردستکیمسٹری دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

آدتیہ چوپڑا کیتیار کردہ پرجوش YRF اسپائی یونیورس کی چھٹی فلم ہونے کے ناطے، ’وار 2‘ کو اس یونیورس میں فلم سازی کے انداز کو بدلنے والی فلم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس کی کہانی، پیمانے، انداز اور ایکشن کو غیر متوقع ڈرامہ اور پراسرار کرداروں کے ساتھ ملاتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کل فلم کا ٹیزر جاری ہونے کے ساتھ ہی اس اسپائی فلم  میں بالی وڈ کے خوبرو اداکار ریتیک روشن بطور کبیر سینما گھروں میں اپنی شاندار واپسی کیلئے بالکل تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ‘وار 2’ یش راج فلمز  اسپائی یونیورس کی سب سے پرجوش فلم ہے جس کی شوٹنگ دنیا بھر میں 150 دنوں کے عرصے میں کی گئی ہے۔

 ایان مکھرجی نے فروری 2024 میں فلم کی شوٹنگ شروع کی اور فلم کے مناظر چھ مختلف ممالک  اسپین، اٹلی، ابوظہبی، جاپان، روس اور بھارت میں فلمائے گئے ہیں۔

 اس کے ساتھ کچھ سینز  ممبئی کے ایک سیٹ پر شوٹ کیے گئے ہیں جبکہ فلم کا ایک بڑا حصہ حقیقی مقامات پر فلمایا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے بس اب  6 سے 7 دن تک گانوں کی شوٹنگ باقی ہے جس میں ریتیک روشن اور این ٹی آر جونئیر کے درمیان ایک شاندار ڈانس مقابلہ شامل ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گانوں کی شوٹنگ جون کے آخر میں ہوگی جہاں  ریتیک روشن اور این ٹی آر جونئیر دونوں اس منفرد میوزیکل مقابلے کی شوٹنگ کے لیے خاصے ایکسائیٹڈ ہیں جوکہ پریتم کا کمپوز کردہ ایک زبردست ڈانس نمبر ہے۔

فلم  ‘وار 2’ کے میوزک البم میں دو گانے ہیں ایک ریتیک اور این ٹی آر پر فلمایا گیا ہے جبکہ دوسرا ایک رومانوی گانا ہے جس میں ریتیک روشن اور کیارا ایڈوانی اپنی ہلچل مچادینے والی کیمسٹری سے ماحول گرمارہے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘وار 2’ میں چھ سنسنی خیز ایکشن سیکوینس ہیں جن میں ہاتھا پائی، تلوار بازی، کشتیوں پر سمندر کے وسط میں ایکشن، کار اور بائیک کا پیچھا کرنا شامل ہیں۔

 ذریعے نے مزید بتایا کہ ‘ایڈیٹنگ کا کام زور و شور سے جاری ہے جس کے ساتھ ہی فلم 14 اگست 2025 کو ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے۔

واضح رہے کہ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘وار 2‘، وائی آر ایف کے اسپائی یونیورس کا حصہ ہے اور ریتیک روشن اور ٹائیگر شروف کی کامیاب فلم ‘وار’ کا سیکوئل ہے۔

‘وار 2‘ کے علاوہ ریتیک روشن اب ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں اور “کرش 4” کی ہدایت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain