تازہ تر ین

شادی کے بعد صرف 21 دن ویرات کے ساتھ گزارے:انوشکا کا انکشاف

انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے شروع کے دنوں میں وہ ویرات کے ساتھ 6 ماہ میں صرف 21 دن گزار پائی تھیں۔

محبت اور بلند حوصلوں کے درمیان توازن قائم رکھنا آسان کام نہیں ،خاص طور پر جب آپ بھارت کی سب سے مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہوں اور آپ کے شوہر دنیا کے صفِ اول کے کرکٹر ہوں۔

انوشکا شرما نے ایک بار اس بات کا کھلے دل سے اعتراف کیا تھا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں اُن کے اور ویرات کوہلی کے مصروف شیڈول کس قدر مشکل تھے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ تھوڑا سا وقت گزارنے کے لیے بھی کتنی محنت کرتے تھے۔

ان کا کہناتھا کہ شادی کے پہلے چھ ماہ میں ہم صرف 21 دن ساتھ گزار پائے تھے، انوشکا نے ایک پرانے انٹرویو میں ووگ انڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیاہاں، میں نے واقعی گِن کے دیکھا۔

ویرات کا میچز کے لیے مستقل سفر اور انوشکا کی فلموں کی لگاتار شوٹنگ نے یہ ممکن ہی نہیں رہنے دیا تھا کہ وہ ایک ساتھ زیادہ وقت گزار سکیں۔

انوشکا نے مزید کہا کہ جب میں اُن سے بیرونِ ملک ملنے جاتی ہوں، تو وہ چھٹیاں نہیں ہوتیں، وہ صرف ایک ساتھ ایک وقت کا کھانا کھانے کا موقع ہوتا ہے، وہ لمحہ بہت قیمتی ہوتا ہے۔

انوشکا نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی ویرات سے ملاقاتیں کسی رومانوی یا پُرآسائش چھٹی جیسی نہیں ہوتیں جیسا کہ لوگ سمجھتے ہیں۔

انوشکا نے بتایا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جب میں ویرات سے ملنے جاتی ہوں یا وہ مجھ سے ملنے آتے ہیں تو ہم چھٹیاں منا رہے ہوتے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں ہوتا، ہمیشہ ایک فریق کام میں مصروف ہوتا ہے۔

سیمی گریوال کی میزبانی میں ایک اور جذباتی انٹرویو میں انوشکا نے اعتراف کیا کہ کام کے سبب مسلسل مصروفیت نے ان پر ذہنی اور جسمانی طور پر اثر ڈالا تھا۔

اپنی شادی کے فوراً بعد ’سوئی دھاگا‘ اور ’زیرو‘ جیسی فلمیں مکمل کرنے کے بعد وہ تھکن کا شکار ہو گئی تھیں۔

انوشکا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ٹیم سے کہا کہ ابھی میں کچھ پڑھنا بھی نہیں چاہتی، لہٰذا انہوں نے اس کے بعد تھوڑا وقفہ لینے اور خود کو پھر سے تازہ دم کرنے کا فیصلہ کیا۔

انوشکا اور ویرات نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں ایک خوبصورت اور نجی تقریب میں شادی کی تھی۔

ان کی شادی شدہ زندگی محبت، قربت اور ایک دوسرے کی ترجیحات کو سمجھنے کی علامت بن چکی ہے۔

خاص طور پر جب سے وہ 2021 میں بیٹی وامیکا اور 2024 میں بیٹے اکائے کے والدین بنے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain