تازہ تر ین

‘لو اینڈ وار’؛ رنبیر اور وکی کی شاندار تبدیلی سب کو حیران کر گئی

سنجے لیلا بھنسالی بھارتی سنیما کے سب سے مشہور ہدایت کاروں میں سے ہیں جو اس وقت اپنے کریئر کی سب سے زیادہ پرجوش فلم – لو اینڈ وار – کی شوٹنگ کر رہے ہیں جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

یہ ایک ایسی فلم ہے جو رنبیر کپور اور وکی کوشل کے دو ضدی مردوں کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، یہ دونوں ہی غیر معمولی اداکار ہیں اور عالیہ بھٹ کے کردار کے لیے لڑائی میں شامل ہیں۔

فلم میں عالیہ بھٹ ایک گلیمرس کیبرے ڈانسر کا کردار ادا کررہی ہیں۔

بالی وڈ میں کسی پروجیکٹ کو شاہکار بنانے کے لیے سنجے لیلا بھنسالی کا نام ہی کافی سمجھا جاتا ہے اور اب جبکہ 3 بڑے ستارے ایک ساتھ جُڑ رہے ہیں، تو فلمی شائقین کی توقعات اپنی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

اسی لیے فلم کے حوالے سے معمولی سے معمولی اپڈیٹ بھی ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث بن رہی ہے۔

2026 کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک کے لیے رنبیر کپور اور وکی کوشل اپنے کرداروں کے لیے ڈرامائی جسمانی ٹرانسفارمیشن سے گزرے ہیں۔

انڈسٹری کے ایک آزاد ذریعہ کے مطابق رنبیر کپور نے فلم کے لیے 12 کلو گرام وزن کم کیا ہے، جب کہ وکی کوشل نے بھارتی فوجی افسر کے طور پر اپنے متعلقہ کردار کے لیے وزن میں متاثر کن 15 کلو گرام کی کمی کی۔

ایک اندرونی ذریعہ نے انکشاف کیا کہ ‘رنبیر کپور نے 12 کلو وزن کم کیا ہے، دونوں ستاروں کی یہ واضح جسمانی تبدیلی ناظرین کو اسکرینز پر مضبوط کردار کی صورت میں نظر آئے گی۔

فلم کے حالیہ شیڈول میں پہلی مرتبہ تینوں مرکزی کرداروں — رنبیر، وکی اور عالیہ — نے ایک ساتھ شوٹ کیا، جس سے اسکرین پر کیمسٹری اور ڈائنامکس کے سامنے آنے کی مزید امید پیدا ہوئی۔

مزید دلچسپ اطلاعات کے مطابق فلم میں اوری کو عالیہ کے قریبی دوست کے طور پر ایک اہم کردار میں شامل کیا گیا ہے، جو کہانی میں بدلتے ہوئے رشتوں کو ایک اور تہہ شامل کرتا ہے۔

فلم کی ریلیز کے لیے مارچ 2026 کا اعلان کیا گیا تھا لیکن فلم کی شوٹنگ میں ایک اہم سین نومبر 2025 میں فلمایا جانا ہے، جس کے باعث فلم جنوری 2026 تک مکمل ہوگی۔

اس حساب سے مارچ 2026 میں فلم کی ریلیز بعید از قیاس دکھائی دے رہی تھی، کیونکہ پوسٹ پروڈکشن کا عمل بھی خاصا وقت لیتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain