تازہ تر ین

اسٹارز نے کانکرز کو شکست دے کر قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

اسٹارز نے  کانکرز کو 42 رنز سے شکست دے کر قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5  وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ثنا عروج 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ۔حورینہ سجاد نے 23 رنز اسکور کیے، نشرہ سندھو اور ماہ نور آفتاب  نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کانکررز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دعا ماجد نے 29 رنز کے ساتھ مزاحمت کی،انوشا ناصر نے 14 رنز دے کر 3  وکٹیں حاصل کیں۔ وحیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انوشا ناصر اور ثنا عروج پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

کانکرز کی قیادت کرنے والی قومی ویمن کپتان فاطمہ ثنا نے آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔سدرہ امین بہترین بیٹر، رامین شمیم اور انوشا ناصر بہترین بولر اور سدرہ نواز بہترین وکٹ کیپر قرار پائیں۔

30 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ایونٹ کی فاتح کپتان سدررا امین نے وننگ ٹرافی کے ساتھ 15 لاکھ روپے کا انعام وصول کیا۔کانکرز کی کپتان فاطمہ ثنا خان نے رنر اپ ٹرافی اور 10 لاکھ روپے وصول کیے۔

تقریب تقسیم انعامات میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم، سلیکٹرز اسد شفیق اور بتول فاطمہ سمیت دیگر موجود تھے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain