تازہ تر ین

راشدنسیم کاریکارڈ آل ٹائم گریٹ بیسٹ آف دی بیسٹ ریکارڈکی فہرست میں شامل

رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پاکستان کے راشد نسیم کا نن چکو کی مدد سے بنایا گیا ریکارڈ آل ٹائم گریٹ بیسٹ آف دی بیسٹ ریکارڈ کی فہرست میں بھی شامل کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نےسوشل میڈیا پر راشد نسیم کے ریکارڈ کو 10 سال مکمل ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے ریکارڈ کو آل ٹائم گریٹ بیسٹ آف دی بیسٹ ریکارڈ کی فہرست میں شامل کرلیا۔

اس ریکارڈکو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی پروموشن ویڈیو کا حصہ بھی بنایا۔

راشد نسیم کا نن چکو کا ریکارڈ آج بھی قائم ہے، انہوں نے 2015 میں ایک منٹ میں نن چکو کی مدد سے 158 کلے ٹاگٹ کو کامیابی کے ساتھ توڑا تھا۔

اس پہلے یہ ریکارڈ امریکا کے سیمیوئل سپارگے کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 102 کلے ٹارگٹ توڑ کر بنایا تھا۔ راشد نسیم نن چکو سے تقریباً 7 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی راشد نسیم نے متعدد ریکارڈ بنارکھے ہیں جو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain