امریکی دفاعی محکمے پینٹاگون نے قطر میں امریکا کے زیر استعمال العدید اڈے پر ایرانی حملے کی تصدیق کی ہے جبکہ امریکی اڈے پر تباہی کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔
پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل نے العدید اڈے پر امریکا کے مواصلاتی حصے کو نشانہ بنایا۔
ایران نے 23 جون کو قطر میں العدید اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں امریکی کمیونیکیشن کو محفوظ بنانے والے ڈوم (عمارت) کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
اب اس حوالے سے ایران کی جانب سے کیے گئے حملے سے پہلے اور بعد کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ڈوم کی تباہی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔


قطر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تاہم غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مواصلاتی ڈوم پر حملے کی وجہ سے ایران کو امریکی حملے کا بھرپور جواب دینے کا موقع ملا اور پھر ایران اور اسرائیل کی 12 روزہ جنگ میں سیز فائز ہوئی۔
ایران کے حملے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے حملے کا عندیہ دیا تھا جس کی وجہ سے امریکا اور قطر کو ائیر بیس خالی کرنے کا موقع مل گیا۔