تازہ تر ین

کراچی، پھر موسلادھار بارش، ملیر ندی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملیر ندی سمیت دیگر نالوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محمودآباد، گشن حدید، لانڈھی، کورنگی، ایئرپورٹ، ڈیفنس، گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گلشن حدید، ملیر اور گڈاپ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ملیر ندی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور شاہراہِ بھٹو کے کئی پلر پانی کی زد میں آ چکے ہیں۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد خود موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی میئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کا ریسکیو عملہ، ہیوی مشینری اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور قائد آباد کے قریب ملیر ندی پر موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ مسلسل پانی کے اضافے کے پیش نظر تمام ہیوی مشینری کو ایمرجنسی پلان کے تحت ملیر ندی کے قریب پہنچا دیا گیا ہے، تاکہ فوری نکاسی، رکاوٹوں کے خاتمے اور ریسکیو آپریشنز میں وقت ضائع نہ ہو۔

ڈپٹی میئر نے اعلان کیا کہ وہ خود اور ان کی ٹیم ساری رات موقع پر موجود رہے گی، اور کے ایم سی، ڈسٹرکٹ ملیر انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مل کر صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی (ایم این ایز اور ایم پی ایز) بھی علاقے میں پہنچ گئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں۔

ڈپٹی میئر کے مطابق گڈاپ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کی صورتحال پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے، جہاں بارش اور پانی کے بہاؤ کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مزید بارش ہوئی تو ندی کے اطراف آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain