تازہ تر ین

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17 سمیت متعدد نئی پراڈکٹس متعارف کرا دیں۔

کمپنی نے اپنی نئی پراڈکٹس کی رونمائی کیلیفورنیا میں منگل کے روز منعقد ہونے والی لانچنگ تقریب میں کی۔

تقریب میں آئی فون ایئر ماڈل بھی متعارف کرایا گیا جس کو کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک نے گیم چینجر قرار دیا۔

ایپل کے مطابق یہ ماڈل کمپنی کا اب تک کا سب سے پائیدار آئی فون ہے اور اس کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق بیس ماڈل آئی فون 17 میں ایک روشن اور اسکریچز کی زیادہ مزاحمت کرنے والی اسکرین ہوگی۔

اس کے علاوہ ڈیوائس میں ایک نئی A19 پروسیسر چپ ہوگی، جو تھری نینو میٹر (3nm) چپ میکنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی جائے گی اور اس میں ڈیوائس پر مصنوعی ذہانت کے فیچرز کے لیے بہتر صلاحیتیں ہیں۔

کمپنی نے ایونٹ میں اپنے ایئر پوڈز پرو وائرلیس ہیڈ فونز اور تازہ ترین اسمارٹ واچ میں بلڈ پریشر مانیٹر بھی متعارف کرایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain