اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 5 ستمبر کو ختم کاروباری ہفتے میں 2.14 کروڑ ڈالر بڑھے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 ستمبر تک 19.68 ارب ڈالر رہے۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.38 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.33 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.24 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.34 ارب ڈالر رہے۔