تازہ تر ین

چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے شوہر کے قاتل کو معاف کر دیا

ویب ڈیسک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے شوہر کے قاتل کو معاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

 اسی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی چارلی کرک کو ’امریکی آزادی کا شہید‘ قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے لبرلز پر تنقید کرتے ہوئے تشدد کو ہوا دینے والے گروہوں کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا۔ تقریب میں نائب صدر جے ڈی وینس، سینیٹر مارکو روبیو اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ٹلسی گیبارڈ سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

واضح رہے کہ 31 سالہ کرک کو 10 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ملزم ٹائلر رابنسن پر قتل کا مقدمہ درج ہے اور استغاثہ نے سزائے موت کی استدعا کی ہے۔

چارلی کرک امریکا میں قدامت پسند نوجوان تحریک کے نمایاں رہنما تھے۔ ان کی تنظیم “ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے” کی شاخیں 3,300 سے زائد تعلیمی اداروں میں قائم ہیں اور 2024 میں اس کی آمدنی 85 ملین ڈالر رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain