Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان نے فخر زمان کے متنازع آؤٹ کی آئی سی سی سے شکایت کردی

    By Khabrain Newsستمبر 23, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان نے اتوار کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ سپر فور میچ کے دوران فخر زمان کے متنازع کیچ آؤٹ فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کرا دی۔

    اس سے قبل پاکستان ٹیم کے منیجر نوید چیمہ نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے سامنے اس فیصلے پر احتجاج کیا تھا لیکن ریفری نے بتایا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ بعد ازاں نوید چیمہ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے باضابطہ شکایت درج کرائی۔

    یاد رہے کہ فخر زمان کو گزشتہ روز متنازع آؤٹ دینے والے ٹی وی امپائر نے رواں ٹورنامنٹ میں پہلے پاک بھارت میچ میں بھی پاکستان کیخلاف ایل بی ڈبلیو کے تین غلط فیصلے دیے تھے جو ریویو میں واپس ہوئے۔

    اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر روچیرا پلیاگروگے کو بطور تھرڈ امپائر ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔

    یہ وہی امپائر ہیں جنہوں نے رواں ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں بھی تین غلط ایل بی ڈبلیو کے فیصلے دیے جو پاکستان کی جانب سے ریویو لینے پر واپس ہوگئے تھے۔

    گزشتہ روز کے میچ میں مذکورہ امپائر کو بطور ٹی وی امپائر لگایا گیا تھا مگر یہاں بھی انہوں نے فخر زمان کے آؤٹ کا انتہائی متنازع فیصلہ دیا۔

    کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی آؤٹ کے حوالے سے اینگل واضح نہ ہورہا ہو تو ایسی صورت میں بیٹسمین کو ہمیشہ ڈاؤٹ کا فائدہ دیا جاتا ہے۔ ری پلے میں بھی واضح طور پر گیند زمین پر لگ کر باؤنس ہوتی نظر آئی مگر اس کے باوجود تھرڈ امپائر نے فخر زمان کیخلاف فیصلہ دیا۔

    سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے اس فیصلے پر حیرانی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا، انکا کہنا ہے کہ اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ تھرڈ امپائر کون تھا اور کس نے یہ خطرناک فیصلہ دیا حالانکہ فخر زمان واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھے۔

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی امپائر کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ فخر زمان شاید آؤٹ نہیں تھے مگر فیصلہ امپائر کو ہی کرنا ہوتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      تازہ ترین

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.