تازہ تر ین

کم وقت میں زیادہ فسٹ بمپ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

سیریل ریکارڈ بریکر ڈیوڈ رش نے اپنے ساتھی جونتھن ’ہالی ووڈ‘ ہینن کے ساتھ مل کر کم وقت میں زیادہ ’فسٹ بمپنگ‘ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ واپس حاصل کر لیا۔

ڈیوڈ رش اور جونتھن نے بطور ٹیم 30 سیکنڈ میں 426 فسٹ بمپ کر کے ریکارڈ واپس حاصل کرلیا۔

ڈیوڈ رش نے سب سے ہاوی مینڈل کے ساتھ 380 فسٹ بمپ کر کے ریکارڈ بنایا۔ اس کے بعد ڈیوڈ رش نے یوٹیوبر ڈاکٹر مائک کے ساتھ ٹیم بنا کر 398 فسٹ بمپ کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔

بعد ازاں یہ ریکارڈ نکول ڈی بونِس اور ایرک کار نے 30 سیکنڈ میں 406 فسٹ بمپ کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین کوشش میں ڈیوڈ رش نے جونتھن ہینن نے 30 سیکنڈ میں 426 فسٹ بمپ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain