ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو متضاد قرار دے دیا۔
گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں امریکی صدر نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے تھا کہ ایران کے لیے بھی، دوستی اور تعاون کا ہاتھ ہمیشہ کھلا ہے۔
امریکی صدر کی پیشکش پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ٹرمپ کی پیشکش کو متضاد قرار دیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کی پیشکش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگنٹن کا رویہ مخالف اور مجرمانہ ہے۔
واضح رہے کہ جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے اور صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک نے الزام عائد کیا تھا کہ ایرانی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے تاہم ایران نے الزامات کی سختی سے تردید کی۔