تازہ تر ین

کُرم میں افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپورجواب، 6 ٹینک پوزیشنز عملے سمیت تباہ

خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں افغان طالبان  اور فتنہ الخوارج  نے ایک بار  پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور  اور شدید جواب دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان طالبان کی کئی پوسٹیں اور ٹینک پوزیشنز  تباہ کر دیں، پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سےطالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ کردی گئی، افغان طالبان اپنی متعدد لاشیں  پوسٹ  پر چھوڑ کر فرار  ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک گھنٹےکے دوران افغان طالبان کی چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ ہوگئی۔ پاک فوج کی اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کےاہم کمانڈرکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  خوست میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسرپوسٹ میں بھی ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا جہاں طالبان اور فتنہ الخوارج کےمتعدد کارندے ہلاک ہوگئے جبکہ ترکمان زئی ٹاپ پر چھٹا ٹینک بمع عملہ تباہ کردیاگیا۔

پاک فوج نےپولسین پوسٹ کےمدمقابل خارجی ملک نعیم کےٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  فتنہ الخوارج کاٹریننگ کیمپ مکمل تباہ ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی بھر  پور جوابی کارروائی کے بعد طالبان نے اپنی ایک پوسٹ پر سفید جھنڈالہرادیا، سفید جھنڈا لہرانے کے بعدطالبان کےکارندے پوسٹ چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  فتنہ الخوارج اور طالبان کےکارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار  ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain