امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکی سویا بین کی خریداری بند کرنے کے بعد چین سے تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے دانستہ طورپر امریکی سویابین خریدنا بندکیا، یہ معیشت دشمنی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے رویے کی وجہ سےکسانوں کو مشکلات کاسامنا ہے، چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر غورکررہےہیں ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم آسانی سے اپناکوکنگ آئل خود تیارکرسکتے ہیں، چین سےخریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔